• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Conspiracy Against Nawaz Sharif Should Be Stopped Malik Younus

مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر مالک یونس نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کیخلاف سازشیں جاری ہیں انہیں اب بند ہوجانا چاہئے،ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔

جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئےمالک یونس نے کہا پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور قائد میاں نواز شریف کے خلاف کھلی سازشیں ہورہی ہیں، جنہیں اب بند ہوجانا چاہیے بصورت دیگر دنیا بھر میں سازشی عناصر کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

نواز شریف کو صرف اقامہ پر وزارت عظمیٰ سے ہٹایاجا نا جبکہ أربوں کھرپوں کی کرپشن والوں کو آزادی سے گھومنے دینا بھی سازش ہی نظر آتی ہے جبکہ نواز شریف کی جانب سے اس مشکل فیصلے کو قبول کرنے کے باوجود ن لیگ کی حکومت کے خلاف دھرنے دلوانا بھی سازش کی کڑی ہے ۔

ملک یونس نے کہا کہ جس بات پر دھرنا دیا جارہا ہے یا دلوایا جارہا ہے وہ بات کب کی ختم ہوچکی لیکن اسلام آاباد کے لاکھوں شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے حکومت کو آخری آپشن پر مجبور کرنا بھی سازش ہے جس کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلائی جارہی ہیں۔

پوری دنیا میں لیگی کارکنان صبر و برداشت کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم اب سازشیں بھی ختم ہونی چاہیے ورنہ احتجاج آخری آپشن ہوگا ، ملک یونس نے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کے بزرگ تایا ابو کی وفات بر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ جاپان اس مشکل وقت میں ملک نور اعوان کے ساتھ ہے ۔

تازہ ترین