• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ایک جذبے اور منشور کا نام ہے، گیلانی

Ppp Is The Name Of A Spirit And Manifestation Gilani

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کے ملک میں جو لولی لنگڑی جمہوریت ہے، وہ بینظیر بھٹوشہید کی وجہ سے ہے۔

ملتان کے مقامی ہوٹل میں پی پی یوتھ کنونشن سے خطاب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جذبہ اور منشور کا نام ہے ۔

ان کا کہنا تھا کے لوگ کہتے ہیں کے بلاول نوجوان ہیں پارٹی اور ملک کو کیا چلائیں گے میں ان سے کہتا ہوں ایسی باتیں محترمہ کے بارے میں کی جاتی تھیں مگر انہوں نے ملک کو سنبھالا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محترمہ کے پارٹی سنبھالنے پر بہت سے لوگ چھوڑ کر گئے مگر پارٹی کامیابی ہوئی، کامیابی کا ثبوت ہے کہ آج بھی نعرہ لگتا ہے کے بی بی زندہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کے جلسہ میں یوتھ کو اپنا منشور بتائیں گے کے ہماری حکومت کیسی ہو گی ۔

تازہ ترین