• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپڑوں، جوتوں اور الیکٹرونک اشیاء کے بعد اب جہاز بھی آن لائن بکنے لگے۔

یوں تو دنیا بھر میں آن لائن شاپنگ کا تصور انتہائی تیزی کے ساتھ فروغ پارہا ہے لیکن کپڑوں،جوتوں اور الیکٹرونک اشیاء کے بعد اب طیارے بھی آن لائن فروخت ہونے لگے ہیں۔

چین کی ایک آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے حال ہی میں دو جمبو جیٹ طیارے فروخت کیے ہیں۔

تاؤ باؤ نامی مشہور شاپنگ ویب سائٹ نے یہ دونوں بوئنگ 747طیارے 48ملین امریکی ڈالر میں ایک چینی ایئرلائن کو فروخت کیے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ طیارے کارگو کمپنی کی ملکیت تھے جس کے دیوالیہ پن کے بعد انہیں چین کی عدالت کے حکم پر ضبط کرلیا گیا تھا جبکہ انہیں اس سے قبل 6مرتبہ آف لائن نیلامی کیلئے بھی پیش کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین