• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’فرڈیننڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری

ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کے لیےخوشخبری ہے کہ ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’ فرڈیننڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کارلوس سلڈانہا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بیل کے گرد گھومتی ہے جسے لڑائی سے زیادہ پھولوں کی خوشبو میں دلچسپی ہوتی ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں معروف امریکی ریسلر جان سینا، مارک ویلے، جیبریل ایجلیسیاس،کیٹ میک کینن، پال فیج اور ٹریور نوہ سمیت دیگرشامل ہیں۔

پال فیج اور جان ڈیور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 15دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین