• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں کرسمس اور سالِ نو کی آمد کی تیاریاں شروع

کرسمس کی تیاریاں دنیا بھر میں زورو شور سے جاری ہیں اسی سلسلے میں تھائی لینڈ میں کرسمس اور سالِ نو کی آمد کا جشن بھی شروع ہو گیا ہے۔

شہر بنکاک کے تمام عوامی مقامات ، شاپنگ پلازہ ، عمارتیں اورپارکس کولاکھوں برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ نامور سینٹرل ورلڈ پلازہ دیوہیکل کرسمس ٹریز نے مقامی افراد سمیت سیاحوں کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے ۔

یہاں نہ صرف کرسمس مارکیٹ عوام کیلئے ک ھول دی گئی ہے بلکہ طرح طرح کے مزیدار پکوان بھی یہاں آنیوالوں کے لئے تیار کئے جا رہے ہیں۔

کرسمس کی موسیقی جہاں منظر کو سحر انگیز کر رہی ہے وہیں رنگ برنگے لاکھوں قمقمے ٹمٹماتے ہوئے نظروں کو خیرہ کررہے ہیں۔

ہر سال تھائی لینڈمیں ہالی ڈے سیزن میں ہزاروں افراد آتے ہیں اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیںیہ رنگا رنگ سیلیبریشنز آئندہ سال تک اپنی رونقیں بکھیرے گی۔

تازہ ترین