• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی ایک کمپنی کے ماہر انجینئرز ایک ایسی اُڑن گاڑی تیارکرنے کی کو ششوں میں مصروف ہیں جو سائنس فکشن فلموں میں نظر آنیو الی فلائنگ کار سے مشابہت رکھتی ہے۔

یہ انوکھی کار 2020تک فضاؤں میں اُڑتی دکھائی دے گی جس کی ابتدائی قیمت لگ بھگ2ملین ڈالرمتعین کی گئی ہے۔

نیو ایکس کرافٹ نامی یہ انوکھی کارنہ صرف سڑکوں پر ایک عام کار کی مانند سفر کرے گی بلکہ آسمان پرجہاز کی طرح اُڑان بھرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

طاقتورانجن سے مزین یہ ننھی فلائنگ کار320کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفرکرنے کے صلاحیت رکھتی ہے جس کی چاروں اطراف فولڈ ایبل وِنگز نصب کئے گئے ہیں جو کار کو فضا میں بلند ہونے میں مدد فراہم کریں گے۔

کمپنی کے مطابق اس کار کو اُڑانے والے پائلٹ کی باقاعدہ ٹریننگ کی جائے گی جس کے بعد وہ اسے اُڑانے کا لائسنس حاصل کر سکے گا تاہم پائلٹس کی تعداد مختصر رکھی جائے گی۔

 

 

تازہ ترین