• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلانیا ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس کو دلہن کی مانند سجا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو دلہن کی مانندسجا دیاہے۔

میلانیا نے میڈیا کو و ائٹ ہاؤس میں کی گئی اپنی پہلی ڈیکوریشن اور دلکش سجاوٹ کے بارے میں آگاہ کر تے ہوئے اس کا باقاعدہ طور پر وِزٹ بھی کرایا۔

وائٹ ہاؤس میں میلانیا نے بچوں کو بھی خوش آمدید کہا جو ان کے ساتھ مل کر وائٹ ہاؤس کے سب سے بڑے کرسمس ٹری کی سجاوٹ کی تیاریاں کرنے پہنچے تھے۔

یہ بچے کارڈز پر مبارکباد کے پیغامات بھی سجاوٹ کے ساتھ درج کرتے دکھائی دئیے اور ان کی تفصیلات بھی میلانیا کو بتاتے رہے جو نہایت خوشگوار موڈ میں آف وائٹ لباس میں بچوں کے درمیان موجود تھیں۔

میلانیا نے ان تمام تیاریوں کا بغور جائزہ بھی لیااور اس مو قع پر وہاں مو جود مہمانوں اور خصوصاً بچوں کے ساتھ ہلکی پھلکی سر گرمیوں میں بھی حصہ لیتی نظر آئیں۔

تازہ ترین