• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی بذریعہ اشتہار احتساب عدالت طلبی کا نوٹس جاری

Accountability Courts Notice Issued To Ishaq Dar

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بذریعہ اشتہار 10 دن میں احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ مفرور ملزم اسحاق ڈار 10 دن میں پیش نہ ہوا تو اشتہاری ملزم قرار دے دیا جائے گا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اشتہار 21 نومبر کو جاری کیا، دس دن کی مہلت کل مکمل ہو جائے گی۔ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی آئندہ سماعت 4 دسمبر کو ہوگی۔

عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن اور نیب کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔ ضامن سے پوچھا گیا ہے کہ وہ بتائے کہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر 50لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کیوں نہ ضبط کر لیے جائیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بذریعہ اشتہار طلبی کا نوٹس احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کردیا گیا۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن کو جواب داخل کرانے کے لیے آج طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین