• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں کشیدگی اور نقصان کا ذمہ دار امریکا ہوگا،ایران

Us Will Be Responsible For Tension In The Regioniran

ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اب خطے ( مشرق وسطیٰ) میں کشیدگی اور نقصان کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں سینئر حکام سے خطاب میں وزیر دفاع نےکہا کہ بیت المقدس( یروشلم) کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا فلسطینیوں کےحقوق کی پامالی ہے۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کے فیصلے احمقانہ قرار دیا اور اسے شام اور عراق میں شکست کے بعد نئے ایڈونچر سے تعبیر کیا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی فیصلے سے خطے میں صہیونیت کے خاتمے اور مسلمانوں کے مضبوط اتحاد کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

تازہ ترین