• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین بھی سیپک ٹاکرا میں اچھا پرفارم کرسکتی ہیں،عارف وحید

Women Also Perform In Sepak Takra Arif Waheed

پاکستان کی خواتین میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ، ا گر انہیں مناسب ٹریننگ دی جائے تو سیپک ٹاکراچیمپئن شپ میں عمد ہ کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔

جنگ سے باتیں کرتے ہوئے قومی سیپک ٹاکرا ٹیم کے منیجرعارف وحید خان نے کہا کہ جس طرح ہماری خواتین نےبنکاک میں ہونے والی عالمی سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئن سائوتھ کوریا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، اس سے خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی انداہ لگایا جاسکتا ہے۔

ہماری بدقستی یہ ہے کہ ہم اس خوبصورت کھیل پر توجہ نہیں دے پارہے ہیں۔ پاکستان کی صوبائی اور وفاقی حکومت اور اسپورٹس کے حلقوں کو خاص طور پر اس کھیل کی رہنمائی کرنی چاہئے۔ مختصر وقت کا یہ بہترین کھیل ہے جس میں دنیا بھر کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور عالمی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

پاکستانی ٹیموں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیںاس کھیل کو گراس روٹ لیول پر پروموٹ کیا جائے اور ملک بھر میں بین الاقوامی سطح کےکورٹس بنائے جائیں ، پروفیشنل کوچزکی زیرنگرانی گراس روٹ لیول پر تربیت دی جائے تو پاکستان میں بھی یہ کھیل مقبولیت حاصل کرسکتا ہےاور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین