• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کے فیصلے کیخلاف الجزائر اورجرمنی میں مظاہرے

Protest In Germany Against The Trump Decision

امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف الجزائر میں ہزاروں افرادنے احتجاج کیا جبکہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی مظاہرہ ہوا۔ادھرفلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید چاروں فلسطینیوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں افراد نے امریکی فیصلے کے خلاف پرامن مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔ اس سے قبل برلن میں بھی مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا گیاتھا ۔

مزید برآں الجزائر میں بھی ہزاروں افراد نے امریکا کی جانب سے بیت المقدس و اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں شریک افراد نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔

ادھرفلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید چاروں فلسطینیو ں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔

اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کر کے 4 فلسطینیوں کو شہید اور ڈیڑھ سو کو زخمی کر دیا تھا ۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 روز کے دوران 11فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کے خلاف کے فیصلے کی منسوخی کے لیے سلامتی کونسل میں قرار داد پیش کردی گئی ۔ بل پر ووٹنگ پیر یا منگل کو متوقع ہے ۔

قرارداد مصر کی جانب سے پیش کی گئی ہے ۔ تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے قوی امکانات ہیں ۔

تازہ ترین