• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلانٹا ایئرپورٹ پر بجلی کی فراہمی معطل، پروازیں تاخیر کا شکار

امریکی شہر اٹلانٹا کا ہرٹس فیلڈ جیکسن بین الاقوامی ایئرپورٹ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے سبب جزوی طور پر بند ہوگیا جس کے باعث بہت سی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ایئرپورٹ پر بجلی کی عدم فراہمی کے سبب مسافر اندھیرے میں ٹرمینل اور طیارے میں پھنسے رہے، جبکہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی بہت سی پروازوں کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا۔

Faizan airport_l

ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کا یہ بریک ڈاؤن اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے پیش آیا تھا۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی جیارجیا پاور کا کہنا ہے کہ انڈر گراؤنڈ بجلی کی لائن میں آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔تاہم فالٹ کی تلاش کا کام جاری ہے اور جلد اس کی تلاش اور مرمت کرکے فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب فلائٹ کنٹرول ٹاور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے جبکہ یونائیٹڈ، ساؤتھ ویسٹ اور امریکن ایئرلائنز نے پورے دن کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اٹلانٹا کا ہرٹس فیلڈ جیکسن بین الاقوامی ایئرپورٹ دنیا کے ان مصروف ترین ایئرپورٹ میں شمار کیا جاتا ہے جہاں روزانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں اور تقریباً ڈھائی ہزار پروازیں آتی اور جاتی ہیں۔

تازہ ترین