• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے ستاروں ابرام، آرادھیا بچن، آزاد راؤ کی اسکول میں ڈانس پرفارمنس

بالی ووڈ اداکاروں کے ننھے ستارے ابرام، آراددھیا اور آزاد راؤ بھی اپنے والدین کی طرح اسٹار بن گئے ہیں۔

یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ جس میں کنگ خان کے شہزادے ابرام،سابقہ مس ورلڈ کی ساحبزادی آرادھیا اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے صاحبزادے آزاد راؤ اپنے اسکول کے سالانہ فنکشن میں اسٹیج پر اپنے ہی والدین کے مشہور گانوں پر شاندار ڈانس پرفارمنس دے رہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کے سالانہ فنکشن میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانہ خان ، ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن، ریتھک روشن اور اُنکی اہلیہ سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز بھی موجود تھے اور اپنے ننھے ستاروں کو یوں پرفارم کرتا دیکھ بے حد خوش تھے ۔

اس دوران کنگ خان نے بھی بچوں سے ڈانس پر فارمنس دی جسے بچوں سمیت وہاں موجود ٹیچرز اور بچوں نے خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین