• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرادیب رضوی سینے میں انفیکشن کے باعث علیل ہوگئے

Dr Adeeb Rizvi Chest Infection And Illness

ملک میں اعضا کی پیوندکاری کے سب سے بڑے سرکاری ادارے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ اور معروف سرجن ڈاکٹرادیب رضوی سینے میں انفیکشن کے باعث علیل ہوگئے ہیں۔

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروفیسر ادیب رضوی کو زُکام اور سینے کے انفیکشن کی شکایت پر ایس آئی یو ٹی منتقل کیا گیا تھا۔

ادیب رضوی کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے پر ادارہ عوام کا مشکور ہے، ادیب رضوی کی صحت کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، انتہائی نگداشت وارڈ میں 3 دن گزارنے کے بعد ادیب رضوی کو کمرے میں منتقل کیاجارہا ہے اور چند روز تک گھر بھی منتقل کیاجانا متوقع ہے۔

واضح رہے کہ معروف ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی عمر 79 سال ہےاوروہ سندھ اسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ہیں۔

یہ ادارہ اعضاء کی مفت پیوندکاری اور ڈائلیسس کرتا ہےاور ہر سال 10 لاکھ سے زائد مریضوں کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین