بالی ووڈ کے کرش ویسے تو کیمرے کے سامنے کافی بہادر بنتے ہیں لیکن بچپن میں وہ بہت شرمیلے تھے۔ اسی شرمیلے پن کی وجہ سے انہیں ’ڈگگو‘ کہہ کر پکارا جاتا تھا ۔ بچپن تو گزر گیا لیکن رہتک روشن کے بچپن کا نام ابھی تک ان کی شخصیت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
سن1980 میںریتھک روشن ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلموں میں آئے اور جب وہ چھ سال کے تھے۔ فلم کی کاسٹ میں جتیندر اور رینا رائے شامل تھے اور فلم کا نام تھا ’آشا‘۔
فلم میں ان کا رول مختصر تھا اور وہ ایک گانے میں رقص کرتے نظر آئے ۔ اس کے بعد آپ کے دیوانے (1980) اور بھگوان دادا (1986) جیسی فلموں میں چھوٹے کردار ادا کیے ۔
ان دونوں فلموں میں ان کے والد راکیش روشن بطور ہیرو تھے۔ پھر رہتیک روشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنے اور اپنے والد کی فلموں کرن ارجن (1995) اور کوئلہ (1997) کی پروڈکشن میں ان کاساتھ دیا۔
سن 2000ء میں بطور ہیرو فلم ’کہو نا پیار ہے‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔
بہترین اداکاری کے لئے انہیں بہترین اداکار اور بہترین ڈیبیوایکٹر کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ کوئی مل گیا (2003)، كرش (2006) اور دھوم 2 (2006) جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لئے بھی مشہور رہے ہیں ۔