• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کل افغانستان کے مد مقابل ہوگا

Under 19 World Cup Pakistan Will Be Against Afghanistan Tomorrow

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ کرے گی۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا جائے گا ۔

گروپ بی میں پاپوا نیو گنی کا مقابلہ زمبابوے اور گروپ سی میں بنگلہ دیش کا مقابلہ نمیبیا سے ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ کے شہر وہانگری میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم افغانستان کے مد مقابل ہوگی۔

میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے وہانگری میں 3گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

ہیڈ کوچ منصور رانا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی افغانستان کے خلاف میچ کی وجہ سے دباؤ کا شکار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہونے والے شکستوں سے ٹیم کو نکا لنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کنڈیشنز بیٹنگ کے لئے سازگار معلوم ہوتی ہیں لیکن بولرز اور بیٹسمین کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین