• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’بومب سٹی‘انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جیمسن بروکس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سچے واقعے پر مبنی ہے، جس کی کہانی ٹیکساس کے ایک ایسے قدامت پسند قصبے کر گرد گھوم رہی ہے جہاں نفرت پر مبنی جرائم امریکی نظام انصاف پر سوالات کھڑے کردیتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ڈیو ڈیوس،گلین مورشوور، لوگن ہف مین، ایڈی ہیسل، لیوک شیلٹن، مائیکل سیز اور لوکاس ٹرمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

گریگ اینڈرسن کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 9فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین