• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Karachi One Person Killed In Firing

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسمٰعیل کہتے ہیں پولیس اہل کاروں نے مشکوک گاڑی سمجھ کر رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔4 اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ،مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

پولیس نے ابتدا میں کہا تھا کہ فائرنگ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کی ۔ ایس ایس پی جاوید اکبر کے مطابق موقعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 15 خول ملے ہیں ، کا رمیں ایک لڑکی بھی موجودتھی جو فائرنگ کے واقعہ کے بعد فرار ہوگئی۔

مقتول کی شناخت انتظار احمد ولد اشتیاق احمد کے نام سے ہوئی ، مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ انتظار احمد ایک سال بعد نومبر میںملائیشیاسے واپس آیا تھا۔

اشتیاق احمد کے مطابق چند روز قبل اس کا دو لڑکو ں فہد اور حیدر سے جھگڑا ہواتھا جن میں سے ایک وکیل اور ایک پولیس والے کا بیٹا ہے ، لڑکی کے بارے میں اشتیاق احمد کا کہنا ہے وہ نہیں جانتے لڑکی کون تھی۔

تازہ ترین