• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر آلبوکرک میں3روزہ سالانہ کامک کنونشن

امریکی شہر آلبوکرک میں3روزہ سالانہ کامک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں منچلوں نے مختلف روپ دھار کر شرکت کی۔

آلبوکرک میں ہونے والے8ویں سالانہ کامک کنونشن 2018میں شرکت کر نے والے افراد نے فلمی کر داروں کے عجیب و غریب روپ دھا ررکھے تھے۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے موضو ع پر ہو نے والے اس کنو نشن میں آنے والے افراد سپر ہیروز،خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں سے متاثر نظر آئے جن کی پسندیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایونٹ میں کئی فلموں کے نئے ٹیزر ،ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن پیش کیے گئے۔

کامک کون کا رخ کرنے والے سینکڑوں منچلوں نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن رکھے تھے۔واضح رہے کہ یہ میلا 3روز تک رونقیں بکھیرنے کے بعد گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔

تازہ ترین