• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ خان کا فلم زیرو کے سیٹ پر پتنگ بازی کا مظاہرہ

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کا فلم زیرو کے سیٹ پر پتنگ بازی کا مظاہرہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان بھی پتنگ بازی کے شوقین نکلے، جی ہاں،لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رُخ خان نے روایتی تہوارمکرسنکرنتی کے موقع پر نہ صرف اپنے مداحوں کو مبارکباد دی بلکہ پتنگ بازی کا بھی مطاہرہ کیا۔

شاہ رخ نے اپنی نئی آنے والی فلم 'زیروکے سیٹ پر پتنگ بازی کا شوق بھرپور انداز میں پورا کیا جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

واضح رہے آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'زیرومیں بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان ایک بونے کا کردار ادا کر یں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ۔

فلم میں کئی بالی ووڈ اسٹارز مہمان اداکار کے طور پر بھی نظر آئیں گے جن میں سلمان خان، دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، کاجول، عالیہ بھٹ، سری دیوی، کرشمہ کپور اور جوہی چاولہ شامل ہیں جبکہ یہ فلم رواں سال 21دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین