• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی

Geo News Receives Intezar Ahmeds Postmortem Report

کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں اے سی ایل سی کےاہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی، رپورٹ کے مطابق سر پر لگنےوالی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

رپورٹ کےمطابق مقتول انتظار کو دائیں کان کے پیچھے ایک گولی لگی جو سر سے پار ہوگئی، مقتول انتظار کے جسم پر کسی اور گولی یا تشدد کے نشان نہیں ملے۔

رپورٹ کے مطابق انتظار کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، اس کے کپڑے خون آلود تھے، انتظار کی عمر 20 سے 22 سال تھی۔

یاد رہے کہ 13 جنوری کی رات ڈیفنس میں اے سی ایل سی کے اہلکاروں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی تھی، جس سےانتظار موقع پر دم توڑ گیا تھا۔

 

تازہ ترین