• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل، خیبرپختونخوا حکومت نے کوئی وعدہ نہیں نبھایا ،والد

Mashal Murder Kpk Government Has Not Made Any Promise Father

باچا خان یونیورسٹی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے مشال خان کے والد کا کہناہےکہ خیبر پختونخوا حکومت نے اُن سے کیا کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار مشال خان کے والد محمد اقبال نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لندن یونیورسٹی اسکول میں باچا خان پر لیکچر کے دوران شرکا نے محمد اقبال سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 13 اپریل 2017ءکو توہین مذہب کے الزام میں فائرنگ اور تشدد سے مشال کی ہلاکت کے بعد اس کیس میں 61 ملزمان نامزدکئےگئے جن میں سے 58 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر عارف مردانوی سمیت 3ملزمان اب تک روپوش ہیں۔

 

تازہ ترین