• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شاہ رخ خان کو 24واں کرسٹل ایوارڈ بھارت میں بچوں اور خواتین کے لیے سماجی خدمات انجام دینے پر دیا گیا، ان کے ساتھ اس اعزاز سے آسٹریلین اداکارہ کیٹ بلانچیٹ اور برطانوی گلوکار سر ایلٹون جان کو بھی نوازا گیا۔

ورلڈ اکنامک فورم میں کنگ خان نے خوب انجوائے کیا اور آسٹریلین اداکارہ کے ساتھ سیلفی بھی لینے کا کہا جس پر سب قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

شاہ رخ خان نے کرسٹل ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے دو بڑے ناموں کیٹ بلانچیٹ اور سر ایلٹون جان کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا‘۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے میر فاؤنڈیشن کے نام سے این جی او قائم کر رکھی ہے جو خواتین کے ساتھ ہونے والے تشدد کے خلاف کام کرتی ہے اور ساتھ ہی ان کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

 

 

تازہ ترین