• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا پولیس 10 دن بعد بھی عاصمہ کے قاتل نہ پکڑ سکی

Kpk Police Could Not Arrest Murderer Of Asma Yet

خیبرپختونخوا پولیس 10روز بعد بھی مردان میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 4 سالہ بچی عاصمہ کے قاتل کو نہ پکڑ سکی ۔

مردان کی 4 سالہ عاصمہ کو 13 جنوری کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی گئی ۔

پولیس نے تفتیش کے سلسلے میں ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرلیں ، مردان کی وکلاء برادری نے پولیس کو قاتل کی گرفتاری کے لئے10 دن کی ڈیڈ لائن دیدی ہے

ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق عاصمہ قتل کیس کے حوالے سے حتمی فیصلہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا، عاصمہ کے خاندان کے افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

ڈی پی او مردان نے مزیدکہا کہ تفتیش کے حوالے سے ماہر نفسیات کی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے 200 مشکوک افراد کے نمونے لئے جاچکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے صدر محمد اسلام وردگ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 10 روز میں قاتل کو گرفتار نہ کیا گیا تو مردان کی وکلاء برادری احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

یاد رہے کہ لکی مروت میںزیادتی کے بعد قتل ہونے والے 5 سالہ بچے کا قاتل بھی پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی ،جسے اس کے 28 سالہ کزن نے مبینہ طور پر گھر میں جھگڑے کے بعد قتل کیا تھا ۔

تازہ ترین