• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Three Police Constables Arrested Involved In Naqeebullah Mehsood Murder

پولیس مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق نقیب محسود قتل کیس میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے اہلکاروں کا تعلق سچل پولیس اسٹیشن سے ہے، گرفتار اہلکاروں نے نقیب اللہ محسود کو ابوالحسن اصفہانی روڈ سے پکڑا تھا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ تینوں اہلکاروں نے دوران تفتیش اقرار جرم کر لیا ہے، گرفتار اہلکاروں نے راؤ انوار کے نیٹ ورک کے بارے میں بھی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

تازہ ترین