• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ جہانگیر کو بھلایا نہیں جاسکتا ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Asma Jehangir Can Not Be Forgotten Secretary General Of The United Nations

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریز نے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا انسانی حقوق کی ایک بڑی علمبردار سے محروم ہو گئی ،انہوں کبھی بھلایا نہیں جاسکتی۔

اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عاصمہ جہانگیر کو بہادر،بااصول اور مہربان شخصیت کی حامل قرار دیا۔

ان کا کہناتھاکہ عاصمہ جہانگیرنے پاکستان میں انصاف کے وکیل اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی کارکن کے حیثیت سے عوام کے حقوق کے لئے انتھک کام کیا۔

مرحومہ کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انتونیو گوئیتریز نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کو کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔

تازہ ترین