• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: تاریخی مسجد ’مہابت خان‘ کی تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع

Start Renovation Of The Historic Mosque Mahabat Khan

پشاور میں تاریخی مسجد مہابت خان کی تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

مسجد مہابت خان کے قریب تجاوزات ہٹانی شروع کردی ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات ہٹانےکےلیے محکمہ آثار قدیمہ نےدرخواست دی تھی۔

ترجمان محکمہ آثارقدیمہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانےکےبعد مرمت کا کام شروع کیا جائےگا، مسجد کے باہر دکانیں بھی خالی کرائی جائیں گی، تیس دن کے اندر41 دکانیں خالی کرانے کا نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔

مسجد کی مرمت کے لیے8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا کہ حکومت نے مسجد مہابت خان کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا حتمی فیصلہ کیا ہے اور مسجد کے ارد گرد واقع 40 دکانوں کو تجاوزات قرار دیا گیا ہے انہیں فورا ًہٹایا جائے۔

تازہ ترین