• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹنے سےاٹھارہ افرادہلاک

Cylinder Blast In Marriage Ceremoney In India 18 People Killed

بھارت میں شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹنے سےاٹھارہ افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔اس سے قبل یہ تعداد نو بتائی جارہی تھی۔

Rajasthan-Blast222

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست راجستھان کے اہم شہر اجمیر کے علاقے بیوار میں شادی کی تقریب کے دوران ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران آگ لگ گئی۔

لمحوں میں آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی اور یکے بعد دیگرے 3سلنڈردھماکے سے پھٹ گئے۔دھماکے اتنے شدید تھے کہ آس پاس کی 12عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں۔دھماکے سے 2منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ۔

Rajasthan-Blast333

ملبے میں متعدد لوگوں کے دبے ہونے کا امکان ہے ۔ فائر بریگیڈ کی متعدد ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔وزیر اعلی وسندھرا راجے نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ضلع کلکٹر گورو گریٹر نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 50،50ہزار روپے اور زخمیوں کو 10،10ہزار روپے ریلیف فنڈ سے جاری کرنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین