• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میٹرو میں مبینہ کرپشن، نیب نے 17افراد کو آج طلب کرلیا

Corruption In Multan Metro Nab Called For 17 People Today

میٹرو ملتان میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر نیب ملتان نے میٹرو، ایم ڈی اے افسران سمیت 17 افراد کو آج طلب کر لیا، تمام افراد کے سمن جاری کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیب ملتان نے دیہی روڈز پروگرام میں مبینہ کرپشن کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

نیب حکام نے کرپشن کے معاملے پر میٹرو افسران، کنٹریکٹر، ضلعی افسران اوردو نجی بینکوں کے افسران سمیت 17 افراد کو طلب کر لیا، تمام افراد کو نیب میں طلبی کے سمن بھی جاری کر دیے گئے، طلب کئے گئے افراد نے نیب کو مطلوبہ ریکارڈز جمع کرانے شروع کر دئیے ہیں۔

دوسری جانب نیب ملتان نے دیہی روڈز پروگرام میں مبینہ کرپشن کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل بینک میں غیر قانونی تقرریوں پر بھی نیب متحرک ہو گیا ہے اور سابق صدور، سینئر نائب صدور نیشنل بینک کو بھی سمن جاری کرتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین