• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کی سڑک پر بھتہ خور ہاتھی کی غنڈہ گردی

تھائی لینڈ کی سڑک پر ہاتھی نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے گنا لے جانے والے ٹرکوں کو روک لیا، بھتہ لینے کے بعد جان چھوڑی۔

دنیا بھر میں بھتہ خوری اور چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب پولیس ویسے ہی بہت پریشان ہے لیکن اب انسانوں کے ساتھ ساتھ انہیں جانوروں پر بھی کڑی نظر رکھنی پڑے گی۔

تھائی لینڈکی ایک مصروف سڑک پر آنے والے اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیجئے جو کھلے عام بھتہ خوری کررہا ہے۔

ہاتھی نے سڑک سے گزرنے والے کئی ٹرکوں کو روکااور انتہائی اطمینان کے ساتھ ان میں رکھا گنا اٹھالیا جبکہ اس دوران کئی گاڑیاں رکنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔

ہاتھی کی اس بھتہ خوری کو ٹرک ڈرائیوروں نے بھی نظر انداز کرتے ہوئے وہاں نے چلے جانے میں ہی عافیت جانی۔

دوگھنٹے تک کھلے عام لوٹ مار کرنے کے بعد یہ ہاتھی واپس جنگل کی طرف چلتا بنا۔

تازہ ترین