• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
In Corrupt Countries Index Pakistan Is On 117th Number

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن رجحان انڈیکس جاری کردیا، 181 ممالک کی فہرست میں شفافیت کے اعتبار سے 32 مارکس کے ساتھ پاکستان 117 نمبر پر ہے ، دنیا میں 116 ممالک میں کرپشن پاکستان سے کم اور 63 ممالک میں کرپشن پاکستان سے بھی زیادہ ہے ۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق سال2017 میں پاکستان کا اسکور 32 رہا۔ 2016 میں بھی پاکستان کا یہی اسکور تھا، تاہم اس وقت پاکستان 176 ملکوں کی فہرست میں 116 ویں نمبر پر تھا۔

رپورٹ کے مطابق 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کے 117 ویں نمبر پر ہونے کا مطلب ہے کہ 63 ممالک میں پاکستان سے زیادہ کرپشن ہے جبکہ 2016 میں 60 ممالک میں پاکستان سے زیادہ کرپشن موجود تھی۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ 100 میں سے89اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ صومالیہ صرف 9 اسکور کے ساتھ سب سے آخری یعنی 180 ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد کرپشن میں بتدریج کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون کی حکمرانی کو اولیت حاصل ہے۔ پاکستان نے گزشتہ 6 برس کے دوران کرپشن رجحان انڈیکس میں 6 نمبروں کا اضافہ کر کے اپنی پوزیشن بہتر کی ہے جبکہ اسی عرصے میں برازیل کی پوزیشن 5 نمبروں کی کمی کے ساتھ مزید خراب ہوئی ہے۔

 

تازہ ترین