• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،نیو سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر واقع نیو سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔

آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے پہنچ گئیں جبکہ ریسکیو ایمبولینسیں اور عملہ، پولیس اور رینجرز بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

ذارائع کے مطابق آگ نیو سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت کی تیسری  اور چوتھی منزل پر لگی ہے، جہاں چیف سیکریٹری اور صوبائی وزراء کے دفاتر موجود ہیں۔

سندھ سیکریٹریٹ کی جس عمارت میں آگ لگی ہے اس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا دفتر بھی واقع ہے۔

آگ بجھانے کی کارروائی اور ریسکیو کارروائی جاری ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تازہ ترین