• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، شادی کا تحفہ دلہا کی جان لے گیا

Wedding Gift Explodes Kills Groom Grooms Grandma

بھارت میں ایک جوڑے کو شادی میں ملنے والے تحفے نے دلہا اور اس کی دادی کی جان لے لی جبکہ دلہن شدید زخمی ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اودھیشا میں ایک نو بیاہتا جوڑے نامعلوم شخص کی جانب سےانہیں تحفہ ملا جس کو کھولنے پر وہ زور دار دھماکے سے پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں دلہے کی دادی موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

دلہے اور دلہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دلہا بھی دم توڑ گیا جب کہ دلہن تاحال اسپتال میں داخل ہے اور ڈاکٹرز نے اس کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھرا گفٹ بھیجنے والے نامعلوم شخص کی جان پڑتال کی جارہی ہے۔

تازہ ترین