• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی اور داؤد ابراہیم کی ملاقات نواز شریف کے گھر پر ہوئی‘ بھارتی ریاستی وزیرکا دعویٰ

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت کے ایک سینئر وزیر، اعظم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستان دورے میں مافیا ڈان داؤد ابراہیم سے ملاقات کی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ملاقات نواز شریف کے گھر پر ہوئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انھوں نے کہا نریندر مودی نے بین الاقوامی قوانین کو توڑتے ہوئے اچانک پاکستان کا دورہ کیا۔ وہ وہاں داؤد سے بھی ملے۔ انھیں اس سے انکار کرنے دیجیے۔ میں ثبوت دوں گا کہ وہ دروازوں کے پیچھے کس کس سے ملے۔
تازہ ترین