• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جیلوںمیں 445بھارتی قید ‘ 1971کی جنگ کے 54؍ جنگی قیدی بھی شامل

کراچی (رفیق مانگٹ) بھارتی پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ پاکستان کی مختلف جیلوں میں 445بھارتی شہری قید ہیں جن میں اکثریت ماہی گیروں کی ہے۔ بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا ‘ کے مطابق بھارتی راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ پاکستان کی جیلوں میں 445؍ بھارتی قید ہیں۔ وزیر مملکت برائے امورخارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ ماہی گیروں کے علاوہ 74؍ لاپتہ دفاعی اہلکار بھی پاکستانی جیلوں میں ہیں جن میں 1971کی جنگ کے 54؍ جنگی قیدی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ392ماہی گیر اور 53 دیگر بھارتی سویلین قیدی فی الحال پاکستان کی تحویل میں ہیں۔ بھارتی حکومت باقاعدگی سے ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے معاملے پر اسلام آباد کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔
تازہ ترین