• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 مارچ سے نان فائیلرز کی پراپرٹی رجسٹریشن فیس دُگنی ہو جائے گی

اسلام آباد (حنیف خالد)سولہ مارچ 2016 کے بعد اڑھائی سو مربع گز سے بڑے پلاٹوں کی رجسٹری پر نان فائیلرز آف انکم ٹیکس ریٹرن سے دوگنا ٹیکس وصول ہوا کرے گا۔ ایک ہزار مربع گز کے پلاٹ کی رجسٹری پر 10 لاکھ روپے ٹیکس نان فائیلرز جمع کرایا کریں گے جب کہ فائیلر سے اس سے نصف یعنی صرف 5 لاکھ روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ 500 مربع گز کے پلاٹ کی رجسٹری پر نان فائیلرز آف ٹیکس ریٹرن سے 5 لاکھ روپے ٹیکس وصول ہوا کرے گا البتہ ٹیکس ریٹرن فائیلر سے آدھا (اڑھائی لاکھ روپے)ٹیکس دینا ہوگا۔ اس طرح فلیٹوں، مکانوں، بنگلوں کی رجسٹری پر سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں سے نصف اور ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں (نان فائیلرز)سے دوگنا ٹیکس وصول ہوا کرے گا۔
تازہ ترین