• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کی آسکرایوارڈجیتنےپرشرمین عبیدچنائےکومبارکباد

Latest News
برمنگھم…نوبل ایوارڈیافتہ ملالہ یوسف زئی نے آسکرایوارڈ جیتنے پر شرمین عبید چنائے کو مبارکبادپیش کی ہے اورامیدظاہرکی ہے اب حکومت غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مؤثرقانون سازی کرے گی۔

برمنگھم سے ٹیلی فونک گفتگوکے دوران ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دوسری بارآسکرایوارڈ اپنے نام کرنے پر وہ شرمین عبید چنائے کو مبارکبادپیش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو شرمین عبید چنائے پرفخر ہے،وہ مظلوم خواتین کے حقوق کی بات کرنے پر ان کاشکریہ اداکرتی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ آسکرایوارڈ کے بعد امیدہے کہ پاکستانی حکومت غیرت کے نام پرقتل کیخلاف مؤثرقانون سازی کرے گی۔
تازہ ترین