• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباما کے دورہ کیوبا میں انسانی حقوق کا معاملہ توجہ کا مرکز ہوگا، امریکا

Latest News
واشنگٹن......امریکی حکام نے کہا ہے کہ روا ں ماہ کے اواخر میں صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ کیوبا کے دوران انسانی حقوق کا معاملہ توجہ کامرکز رہے گا۔

وائٹ ہائوس اور محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ 21 اور 22مارچ کو صدر کے دورہ کیوبا کے دوران جان کیری ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے ایک بیان میں کہاکہ صدر آفاقی انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور حکومت ایسی ہونی چاہئے جسے نہ صرف حقوق انسانی کا خیال ہو بلکہ ان کی فراہمی اور تحفظ کے لیے اقدامات لے سکے۔
تازہ ترین