• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی کی ترقی اور خوشحالی کیلئےانکم ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانا ہوگا،ہارون میمن

سکھر(بیور ورپورٹ) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین اورآل پاکستان انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ کل تک تاجروں کو چور کہنے والے آج تاجر وں کے ہمدرد بن کر اپنی سیاست چمکارہے ہیں، ہم انکم ٹیکس چور نہیں ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انکم ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہوگا،انکم ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والا گروپ تصور کیا جائے، ہم ملک کے قومی مفاد میں اور ملکی ترقی کیلئے حکومت کے ہر اچھے اقدام کی حمایت کرتے ہیں ،وہ اپنی رہائشگاہ پر تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے، حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہہم تاجروں کے حقیقی نمائندے ہیں تو تاجروں کے دیرینہ مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں اور ان کے جائز مسائل حل کرانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ایمنسٹی اسکیم صرف نان فائلر کیلئے ہے جس میں پورے پاکستان کے چاروں صوبوں میں صرف اڑھائی ہزار تاجر نان فائلر تھے جنہوں نے فائدہ لیا ہے، ایمنسٹی اسکیم پالیسی انکم ٹیکس پیڈ والوں کیلئے نہیں ہے اگر کسی تاجر کو مشکلات درپیش ہیں تو ایف بی آر سے رجوع کریں۔ اس موقع پر فیاض خان، بدر رفیق قریشی، عبدالمتین بندھانی، مولانا محمد عثمان فیضی حسینی، سید محمود الحسن، ملک رضوان الحق، لالا عابد، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد عباسی ، برکت علی سولنگی و دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔
تازہ ترین