• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ ٹاس کے بغیر ہی منسوخ کرنا پڑا۔

یوں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا ہے، جس کے بعد نیوزی لینڈ چار میچ کھیل کر سات پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

بھارت کی ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں، دو جیتے اور ایک برابر رہا، یوں اس کے پوائنٹس کی تعداد 5 ہے اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔

حالیہ ورلڈ کپ میں بارش سے متاثر ہونے والا یہ چوتھا میچ ہے۔ اب تک صرف افغانستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا ایسی ٹیمیں ہیں جن کے میچز پر بارش اثرانداز نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین