• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی وفد آئندہ ہفتے بگٹی اسٹیڈیم کا دورہ کریگا


پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح کا وفد26 جولائی کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کا دورہ کرے گا۔

وفد اسٹیڈیم کے اردگرد کمرشل سہولتوں  کے مواقع پیدا کرنے کا جائزہ لےگا۔

یہ دورہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے نتیجے میں کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسٹیڈیم میں کمرشل سہولتیں  پیدا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، کمرشل سہولتوں  کے مواقع بڑھانے سے پیدا ہونے والی آمدن کو ریجنل کرکٹ کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا جو پی سی بی کی حکمت عملی کے تحت الحاق شدہ یونٹس کی صلاحیتیں اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں مدد دے گا۔

وفد میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکریٹری اکبر درانی، شاہ دوست اور پی سی بی کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

دورے کے دوران پی سی بی کے کنسلٹنٹ، نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان کے نمائندگان وفد کو بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین