• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری آج اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کریں گے

مقبوضہ وادیٔ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن 75 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، بھارتی پابندیاں اور کرفیو برقرار ہے، کاروبار اور تعلیمی ادارے مسلسل 75 ویں روز بھی بند ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے۔

مزاحمتی یوتھ لیگ کی اپیل پر آج بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، کشمیری اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کریں گے۔

مزاحمتی یوتھ لیگ کے احتجاجی کیلنڈر کے مطابق آج اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب احتجاجی مارچ کیا جائے گا اور پورے ہفتے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔

مزاحمتی یوتھ لیگ نے آخری سانس تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: علی گیلانی کا حمایت پر پاکستان سے اظہارِ تشکر

گزشتہ روز ہزاروں کشمیریوں نے کرفیو اور دیگر پابندیاں توڑتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کے جنازے میں شرکت کی تھی۔

3 کشمیری نوجوانوں کو 16 اکتوبر کو اننت ناگ میں بھارتی محاصرے میں شہید کیا گیا تھا۔

تازہ ترین