• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭…وہ اچھی خوراک نہیں زہر ہے، جسے ایک انسان کھائے اور دوسرا حسرت سے دیکھے۔

٭… دل کا سکون چاہتے ہو، تو حسد سے بچو۔

٭…تحریر ایک خاموش ، مگر مؤثر زبان ہے۔

٭…خود غرضی انسان کو پاگل کر دیتی ہے۔

٭…چھوٹے چھوٹے گناہوں سےبچنا چاہیے ، کیوں کہ ایک چھوٹا سا سوراخ بڑے جہاز کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

٭…جن کا علم ادھورا ہوتا ہے، وہ کبھی دوسروں کوقائل نہیں کر پاتے۔

٭…تحریر یا تقریر کا مقصد تب پورا ہوتا ہے، جب لوگ اس کا مفہوم سمجھیں اور اُس پر عمل کریں۔

٭…الفاظ نہیں ،خیالات سے متاثر ہونا سیکھو۔

٭…جو لوگ مطالعہ نہیں کرتے، ان کے پاس سوچنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔

(ولی احمد شاد، کراچی)

تازہ ترین