• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی وی لائسنس فیس کی وصولی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Petition Submit Against Tv Fee In Lahore High Court
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی لائسنس فیس کی وصولی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

میاں محمودالرشید نےلاہورہائیکورٹ میں دائردرخواست میں اعتراض اٹھایا ہے کہ شہریوں سے زبردستی پی ٹی وی کی ماہانہ فیس وصول کی جارہی ہے جس کا حکومت کےپاس کوئی قانونی جوازنہیں،استدعاہےکہ پی ٹی وی کی ماہانہ فیس کی وصولی کالعدم قرار دی جائے۔

درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایاگیاکہ کیبل آپریٹرز پرکوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ کیبل پرغیر اخلاقی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں،استدعا ہے کہ کیبل پر غیر اخلاقی پروگراموں کی بندش کی بھی واضح پالیسی ترتیب دینےکاحکم دیا جائے۔
تازہ ترین