• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Iranian Ambassador Meets Chauhadry Nisar
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی سفیر مہدی ہنرد وست نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اورمختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ خطے کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف مل کر جدوجہد کی ضرورت ہے، پاک ایران طے شدہ امور کو مقررہ ٹائم فریم میں عملی جامہ پہنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جانا بےحد ضروری ہے، معلومات کے بروقت تبادلے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ نے منظم جرائم کے خاتمے کے لیےسرحدی نگرانی نظام مؤثربنانے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی آمدورفت اور منشیات کی روک تھام کیلئے سرحدی نگرانی موثربنانا نہایت ضروری ہے۔
تازہ ترین