• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور بیروزگاری کےخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج و مظاہرے


مہنگائی، بے روزگاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف حیدرآباد، خیرپور اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں وکلا کی جانب سے ہڑتال اورعدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔ 

ملک کے دیگر شہروں میں سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی احتجاجی مظاہرے کیے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن اور لودھراں میں انجمن تاجران کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی۔

ملتان میں جماعت اسلامی کیجانب سے مہنگائی کے خلاف چوک کچہری پر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بنیادی ضرورت کی تمام اشیاء مہنگی کردی ہیں۔

صوابی میں پیپلز پارٹی نے امن چوک میں مظاہرہ کیا اور ڈی ایچ کیو اسپتال تک ریلی بھی نکالی۔ مہنگائی کے خلاف حیدرآباد، خیرپور، ٹھٹھہ، سجاول اور نوشہروفیروز سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں وکلا کی جانب سے ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔

وکلا کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے غریب ملک کے غریب عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے، مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین