بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ نوجوان تھیں تو انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، تاہم انھوں نے یہ بات اپنی والدہ کو نہیں بتائی۔
ان کی اس برس جون میں شائع ہونے والی خود نوشت سوانح عمری ’سچ کہوں تو‘ سے لیے گئے ایک اقتباس کے مطابق 62 سالہ نینا گپتا کا کہنا تھا کہ دست درازی کی یہ کوششیں ایک ڈاکٹر اور ایک درزی کی جانب سے کی گئیں۔
نینا کے مطابق وہ اس صورتحال سے کافی خوفزدہ ہوئیں تاہم انھوں نے یہی فیصلہ کیا کہ وہ یہ بات والدہ کو نہیں بتائیں گی کیونکہ وہ یہی کہیں گی کہ اس میں تمھاری غلطی ہوگی۔
ان کا کہنا ہے یہ معاملہ زیادہ تر عام ہے کہ نوجوان لڑکیاں ایسے واقعات سے والدین کو آگاہ نہیں کرتیں کہ کہیں جو تھوڑی بہت بھی آزادی ہے وہ بھی ختم نہ ہوجائے۔