• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا، ویرات کو بے صبری سے قرنطینہ ختم ہونے کا انتظار

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اسٹار انوشکا شرما اور اْن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دبئی میں قرنطینہ ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے۔ دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا ہے، دبئی جانے والے تمام ٹیموں کے کرکٹرز اور اْن کے اہلخانہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں جہاں وہ اپنے پیاروں کو بہت یاد کر رہے ہیں۔اب اس حوالے سے بولی وڈ اسٹار انوشکا شرما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر انوشکا شرما نے اپنی بالکونی سے لی ہیں جہاں وہ قرنطینہ ہیں جبکہ ویرات کوہلی اْن سے الگ کمرے میں قرنطینہ ہیں۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی اپنی کمرے کی بالکونی میں کھڑے ہوکر اہلیہ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ تصاویر میں وہ لان میں موجود ہیں۔انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ʼان دو سرخیوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا مشکل ہے کہ قرنطینہ دل کو پسند کرتا ہے یا ببل ٹائم میں محبت زیادہ بڑھتی ہے؟

تازہ ترین