• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں کشتی ڈوب گئی‘ 3 افراد ہلاک

ولنگٹن نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں مانوکاؤ ہاربر کے قریب کشتی الٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔خبررساں اداروں کے مطابق کشتی جو مانوکاؤ بندرگاہ کے قریب روانہ ہوئی اور 4 افراد پر مشتمل تھی جو نامعلوم وجہ سے الٹ گئی۔ اس واقعے کے بعد ویسٹ پیک ریسکیو ہیلی کاپٹر، کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم پولیس نے کارروائی کی اور انہوں نے کشتی پر سوار 3 افراد کی نعشیں بازیاب کیں۔ چوتھے شخص کو اسپتال لے جایاگیا ۔نیوزی لینڈ پولیس نے حادثے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین