• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں کمی، صرف 663 نئے مریض، مثبت شرح 1.6ریکارڈ

کراچی ( جنگ نیوز،اسٹاف رپورٹر)کورونا میں کمی، صرف 663نئے مریض، مثبت شرح 1.6 ریکارڈ، فعال کیسز25ہزار870رہ گئے، سندھ میں 3مریضوں کا انتقال، 329نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39902ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 663افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 11افراد انتقال کر گئے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.66 رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28280 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12لاکھ 65047 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25870 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1019 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 10897 ہو گئی ہے۔یہاں سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 3مریض انتقال کرگئے اور 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے کے 329 نئے کیسز میں سے48کا تعلق کراچی سے ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید